19 نومبر، 2026، 10:45 PM

سیستان و بلوچستان، پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، بلوچ شہری زخمی

سیستان و بلوچستان، پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، بلوچ شہری زخمی

سیستان و بلوچستان کے علاقے غفورآباد میں دہشت گردوں نے دور سے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، تاہم سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے بعد فرار ہوگئے، جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ شہری زخمی ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور صہیونی حکومت کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے سراوان کے علاقے غفورآباد میں ایک پولیس چیک پوسٹ کو دور سے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

اندھا دھند فائرنگ کے دوران ایک بلوچ شہری دہشت گردوں کی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

واضح رہے کہ جیش الظلم کے دہشت گرد گزشتہ چند روز سے امریکہ اور اسرائیل کی سرپرستی میں عام شہریوں اور فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

News ID 1942983

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha